You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي بَحِيرٌ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ مَعْدَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي قُتَيْلَةَ عَنِ ابْنِ حَوَالَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >سَيَصِيرُ الْأَمْرُ إِلَى أَنْ تَكُونُوا جُنُودًا مُجَنَّدَةً, جُنْدٌ بِالشَّامِ، وَجُنْدٌ بِالْيَمَنِ، وَجُنْدٌ بِالْعِرَاقِ<. قَالَ ابْنُ حَوَالَةَ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: >عَلَيْكَ بِالشَّامِ, فَإِنَّهَا خِيرَةُ اللَّهِ مِنْ أَرْضِهِ، يَجْتَبِي إِلَيْهَا خِيرَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ فَأَمَّا إِنْ أَبَيْتُمْ, فَعَلَيْكُمْ بِيَمَنِكُمْ، وَاسْقُوا مِنْ غُدُرِكُمْ, فَإِنَّ اللَّهَ تَوَكَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ<.
Narrated Ibn Hawalah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: It will turn out that you will be armed troops, one is Syria, one in the Yemen and one in Iraq. Ibn Hawalah said: Choose for me, Messenger of Allah, if I reach that time. He replied: Go to Syria, for it is Allah's chosen land, to which his best servants will be gathered, but if you are unwilling, go to your Yemen, and draw water from your tanks, for Allah has on my account taken special charge of Syria and its people.
سیدنا ( عبداللہ ) بن حوالہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” حالات اس طرح ہو جائیں گے کہ تم لوگ مختلف گروہوں اور لشکروں میں جمع ہو جاؤ گے ، ایک لشکر شام میں ہو گا ، ایک یمن میں اور ایک عراق میں ۔ “ ابن حوالہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میرے لیے منتخب فر دیجئیے ، اگر یہ حالات پاؤں ، تو کہاں سکونت اختیار کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” شام کو اختیار کر لینا ، بلاشبہ یہ علاقہ اللہ عزوجل کا پسندیدہ ہے ، اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ بندوں کہ یہیں جمع فر دے گا لیکن اگر تم لوگ اس سے انکار کرو ، تو پھر اپنے یمن کو اختیار کرنا اور اپنے تالابوں کا پانی پینا ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شام اور اہل شام کے متعلق ( فتنوں سے حفاظت کی ) ضمانت دی ہے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : شام فتنوں سے محفوظ رہے گا اور وہاں کے رہنے والوں کو اللہ فتنہ کے ذریعہ ہلاک نہیں کرے گا۔