You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهُ قَالَ أَمَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنْ أَكْتُبَ لَهَا مُصْحَفًا وَقَالَتْ إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذَنْتُهَا فَأَمْلَتْ عَلَيَّ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ ثُمَّ قَالَتْ عَائِشَةُ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Abu Yunus, the freed slave of Aishah said: Aishah commanded me to write for her come passage from the Quran. She also added: When you reach the following verse, inform me: Be guardian of your prayers and of the midmost prayer (2: 238). When I reached it, I informed her. She asked me to write: Be guardians of your prayers, and of the midmost prayer, and of the Asr prayer, and stand up with devotion of Allah (2: 238). Aishah then said: I heard it from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم.
جناب ابو یونس ، سیدہ عائشہ ؓا کے آزاد کردہ غلام بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدہ عائشہ ؓا نے حکم دیا کہ انہیں قرآن مجید لکھ دوں اور فرمایا کہ جب تم آیت کریمہ «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى» پر پہنچو تو مجھے بتلانا ۔ چنانچہ جب میں اس آیت کریمہ پر پہنچا تو انہیں خبر دی ۔ تو انہوں نے مجھے یہ آیت اس طرح لکھوائی «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وصلاة العصر وقوموا لله قانتين» ” نمازوں کی پابندی کرو اور درمیانی نماز ( یا افضل ) نماز عصر کی ‘ اور اللہ کے لیے با ادب ہو کر کھڑے ہوؤ ۔ “ پھر انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ( آیت ان الفاظ کے ساتھ ) رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز وسطیٰ ( درمیانی نماز ) نماز عصر نہیں کوئی اور نماز ہے لیکن یہ قرأت شاذ ہے اس سے استدلال صحیح نہیں ، یا یہ عطف عطف تفسیری ہے۔ ۲؎: نمازوں کی حفاظت کرو خصوصی طور پر درمیان والی نماز کی اور عصر کی اور اللہ کے سامنے باادب کھڑے رہا کرو۔