You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا مُوسَى الْحَنَّاطُ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا ذَكَرَهُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: >يَا أَنَسُ! إِنَّ النَّاسَ يُمَصِّرُونَ أَمْصَارًا، وَإِنَّ مِصْرًا مِنْهَا يُقَالُ لَهُ: الْبَصْرَةُ- أَوِ الْبُصَيْرَةُ-, فَإِنْ أَنْتَ مَرَرْتَ بِهَا- أَوْ دَخَلْتَهَا- فَإِيَّاكَ وَسِبَاخَهَا وَكِلَاءَهَا وَسُوقَهَا وَبَابَ أُمَرَائِهَا، وَعَلَيْكَ بِضَوَاحِيهَا, فَإِنَّهُ يَكُونُ بِهَا خَسْفٌ، وَقَذْفٌ، وَرَجْفٌ، وَقَوْمٌ يَبِيتُونَ يُصْبِحُونَ قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ<.
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: The people will establish cities, Anas, and one of them will be called al-Basrah or al-Busayrah. If you should pass by it or enter it, avoid its salt-marshes, its Kall, its market, and the gate of its commanders, and keep to its environs, for the earth will swallow some people up, pelting rain will fall and earthquakes will take place in it, and there will be people who will spend the night in it and become apes and swine in the morning.
سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا تھا ” اے انس ! لوگ کئی شہر آباد کریں گے ‘ ان میں سے ایک شہر کا نام بصرہ یا بصیرہ ہو گا ‘ اگر تم اس کے پاس سے گزرو یا اس میں داخل ہو تو وہاں کی سباخ ( کلر زدہ زمین ) اور ” کلاء “ مقام سے دور رہنا ‘ اس کے بازاروں اور اس کے امراء کے دروازوں سے بھی بچنا ‘ اس کے اطراف و جوانب کو اختیار کرنا ۔ بلاشبہ اس زمین میں «خسف» ( دھنس جانا ) ‘ پتھروں کی بارش اور زلزے ہوں گے ۔ اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ( شام کو صحیح سلامت ہوں گے مگر ) صبح کریں گے تو بندر اور سور بن چکے ہوں گے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : بصرہ میں ایک جگہ کا نام ہے۔