You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح، وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ الْمَعْنَى، عَنْ يَعْلَى ابْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعٍ, قَالَ مُوسَى ابْنِ عُدُسٍ: عَنْ أَبِي رَزِينٍ, قَالَ مُوسَى الْعُقَيْلِيِّ: قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَكُلُّنَا يَرَى رَبَّهُ!- قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ: مُخْلِيًا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-، وَمَا آيَةُ ذَلِكَ فِي خَلْقِهِ؟ قَالَ: >يَا أَبَا رَزِينٍ! أَلَيْسَ كُلُّكُمْ يَرَى الْقَمَرَ؟ قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ لَيْلَةَ الْبَدْرِ مُخْلِيًا بِهِ،<، ثُمَّ اتَّفَقَا قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: >فَاللَّهُ أَعْظَمُ<، قَالَ: >ابْنُ مُعَاذٍ قَالَ فَإِنَّمَا هُوَ خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ, فَاللَّهُ أَجَلُّ وَأَعْظَمُ<.
Narrated Abu Razin al-Uqayli: I asked: Messenger of Allah! will each one of us see his Lord? Ibn Muadh's version has: being alone with Him, on the Day of Resurrection? And what sign is there is His creation? He replied: Abu Razin! does each one of you not see the moon? Ibn Muadh's version has: on the night when it is full, being alone with it? Then the agreed version goes: I said: Yes. He said: Allah is more great. Ibn Muadh's version has: It is only part of Allah's creation, but Allah is more glorious and greater.
سیدنا ابورزین ( لقیط بن عامر ) ؓ نے بیان کیا کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم سب اپنے رب کو دیکھیں گے ؟ عبیداللہ بن معاذ کے الفاظ ہیں : کیا ہم سب قیامت کے روز اسے الگ الگ دیکھیں گے ‘ تو مخلوق میں اس کی کیا علامت ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے ابورزین ! کیا تم میں سے ہر کوئی چاند کو نہیں دیکھتا ہے ؟ “ ابن معاذ کے الفاظ ہیں ” کیا چودھویں کی رات کو ہر کوئی اسے اکیلے اکیلے نہیں دیکھتا ہے ؟ “ پھر دونوں راویوں کا اتفاق ہے ، میں نے کہا : کیوں نہیں ( اس کو دیکھنے میں دقت یا ازدحام نہیں ہوتا ) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ تو اللہ کی شان بہت بلند ہے ۔ “ ابن معاذ کے الفاظ ہیں ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ تو اللہ کی ایک مخلوق کا حال ہے اور اللہ کی شان بےانتہا بلند ہے ۔ “