You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْروٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا, أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ!<، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَلَّمَهُ، فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَمَّا اسْتَأْذَنَ قُلْتَ: >بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ<، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ؟ فَقَالَ: >يَا عَائِشَةُ! إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ<.
Narrated Aishah, Ummul Muminin: A man asked permission to see the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, and the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: He is a bad member of the tribe. When he entered, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم treated in a frank and friendly way and spoke to him. When he departed, I said: Messenger of Allah! When he asked permission, you said: He is a bad member of the tribe, but when he entered, you treated him in a frank and friendly way. The Messenger of Allah replied: Aishah! Allah does not like the one who is unseemly and lewd in his language.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے ہاں آنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا ” کنبے کا بہت برا آدمی ہے ۔ “ پھر جب وہ آپ کے پاس آ گیا تو آپ نے اس کے ساتھ بڑی فراخدلی کے ساتھ باتیں کیں ۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا : اے اﷲ کے رسول ! جب اس نے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا ” کنبے کا برا آدمی ہے ۔ “ جب وہ آ گیا تو آپ نے اس کے ساتھ بڑی فراخدلی کے ساتھ باتیں کی ہیں ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اے عائشہ ! بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کسی بدگو ‘ تکلف سے بدگوئی کرنے والے سے محبت نہیں کرتا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ سے نبی کریم ﷺ کے فرمان «بئس أخو العشيرة» کے معنی کی بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے بیان کیا کہ یہ نبی کریم ﷺ کا خاصہ ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۷۷۵۵)