You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَثْنَى عَلَى رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: >قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ<، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: >إِذَا مَدَحَ أَحَدُكُمْ صَاحِبَهُ لَا مَحَالَةَ, فَلْيَقُلْ: إِنِّي أَحْسِبُهُ- كَمَا يُرِيدُ أَنْ يَقُولَ-، وَلَا أُزَكِّيهِ عَلَى اللَّهِ<.
Abu Bakrah said that when a man praised another man in his face in the presence of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: You have beheaded your friend (saying it three times). He then said: One who cannot help expressing praise of his compnion, should say: I consider him such and such (as he intends to say), but I do not declare him pure with Allah.
جناب عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی موجودگی میں دوسرے کی تعریف کی تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ” تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی ۔ “ آپ ﷺ نے یہ تین بار فرمایا ۔ پھر فرمایا ” اگر کوئی اپنے کسی ساتھی کی مدح کرنا ہی چاہتا ہو تو چاہیئے کہ یوں کہے ” میں اسے یوں سمجھتا ہوں کہ وہ ایسے ایسے ہے اور اللہ کے علم کے مقابلے میں ، میں اس کی صفائی نہیں دیتا ۔ “
وضاحت: ۱؎ : مطلب یہ ہے کہ میں اس کا ظاہر دیکھ کر ایسا کہہ رہا ہوں رہا اس کا باطن تو اس کا علم اللہ ہی کو ہے۔