You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَقِيلُ ابْنُ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ- وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ-، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >تَسَمَّوْا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَأَصْدَقُهَا: حَارِثٌ وَهَمَّامٌ، وَأَقْبَحُهَا: حَرْبٌ وَمُرَّةُ<.
Narrated Abu Wahb al-Jushami: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Call yourselves by the names of the Prophets. The names dearest to Allah are Abdullah and Abdur Rahman, the truest are Harith and Hammam, and the worst are Harb and Murrah.
سیدنا ابو وہب جشمی ؓ سے روایت ہے اور انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” انبیاء کے نام رکھا کرو اور اﷲ کو سب ناموں میں زیادہ محبوب عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں ۔ سب سے بڑھ کر واقعیت سے قریب یہ نام ہیں ، حارث ( کھیتی باڑی کرنے والا ) اور ہمام ( رنج و فکر میں پڑا ہوا ) اور یہ نام سب سے برے ہیں ‘ حرب ( لڑاکا ) اور مرہ ( کڑوا ) ۔ “
وضاحت: ۱؎ : کیونکہ یہ دونوں اپنے مشتق منہ سے معنوی طور پر مطابقت رکھتے ہیں چنانچہ حارث کے معنی ہیں کمانے والا ، اور ہمام کے معنی قصد و ارادہ رکھنے والے کے ہیں ، اور کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو قصد وارادہ سے خالی ہو ، یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں نام سچے ہیں۔۲؎ : ان دونوں ناموں میں ان کے ذاتی وصف کے اعتبار سے جو قباحت ہے وہ بالکل واضح ہے۔