You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ طَخْفَةَ بْنِ قَيْسٍ الْغِفَارِيِّ، قَالَ: كَانَ أَبِي مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى بَيْتِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا<، فَانْطَلَقْنَا، فَقَالَ: >يَا عَائِشَةُ! أَطْعِمِينَا<، فَجَاءَتْ بِحَشِيشَةٍ، فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَالَ: >يَا عَائِشَةُ أَطْعِمِينَا!<، فَجَاءَتْ بِحَيْسَةٍ مِثْلِ الْقَطَاةِ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَالَ: >يَا عَائِشَةُ اسْقِينَا!<، فَجَاءَتْ بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْنَا، ثُمَّ قَالَ: >يَا عَائِشَةُ! اسْقِينَا<، فَجَاءَتْ بِقَدَحٍ صَغِيرٍ، فَشَرِبْنَا، ثُمَّ قَالَ: >إِنْ شِئْتُمْ بِتُّمْ، وَإِنْ شِئْتُمُ انْطَلَقْتُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ<. قَالَ: فَبَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعٌ فِي الْمَسْجِدِ مِنَ السَّحَرِ عَلَى بَطْنِي، إِذَا رَجُلٌ يُحَرِّكُنِي بِرِجْلِهِ، فَقَالَ: >إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ يُبْغِضُهَا اللَّهُ<. قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Narrated Tikhfat al-Ghifari: Ya'ish ibn Tikhfat al-Ghifari said: My father was one of the people in the Suffah. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Come with us to the house of Aishah. So we went and he said: Give us food, Aishah. She brought hashishah and we ate. He then said: Give us food, Aishah. She then brought haysah as small in quantity as a pigeon and we ate. He then said: Give us something to drink, Aishah. So she brought a bowl of milk, and we drank. Again he said: Give us something to drink, Aishah. She then brought a small cup and we drank. He then said: If you wish, you may spend the night (here), or if you wish, you may go to the mosque. He said: While I was lying on my stomach because of pain in the lung, a man began to shake me with his foot and then said: This is a method of lying which Allah hates. I looked and saw that he was the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم.
سیدنا یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری کا بیان ہے کہ میرے والد ( طخفہ ؓ ) اصحاب صفہ میں سے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا ” ہمارے ساتھ سیدہ عائشہ ؓا کے گھر چلو ۔ “ تو ہم چل دیے ۔ ( وہاں پہنچ کر ) آپ ﷺ نے فرمایا ” عائشہ ! ہمیں ( کچھ ) کھلاؤ ۔ “ تو وہ جشیشہ لے آئیں جو ہم نے کھایا ۔ ( جشیشہ اس انداز کا کھانا ہے کہ گندم کو پیس کر آٹا ہنڈیا میں چڑھائیں پھر اس میں گوشت یا کھجور ڈال کر پکائیں ۔ اسے ایک طرح کا حلیم بھی کہا جا سکتا ہے ۔ ) پھر آپ ﷺ نے فرمایا ” عائشہ ! ہمیں کچھ اور بھی کھلاؤ ۔ “ تو وہ حیس ۔ ( کھجور ‘ گھی اور پنیر وغیرہ کا مرکب کھانا ) لے آئیں جو تھوڑا سا تھا ‘ جیسے کہ چڑیا ہو ( یا ممکن ہے کہ سیدہ عائشہ ؓا مراد ہوں کہ وہ صدق و وفا شعاری میں قطاۃ چڑیا کی مانند تھیں ) ہم نے وہ حیس کھایا ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ” عائشہ ! ہمیں کچھ پلاؤ ۔ “ تو وہ دودھ کا ایک بڑا پیالہ لے آئیں ۔ ہم نے وہ پی لیا ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا ” عائشہ ! ہمیں اور بھی پلاؤ ۔ “ تو وہ ایک چھوٹا پیالہ لے آئیں ‘ تو ہم نے وہ بھی پیا ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر چاہو تو سو جاؤ اور اگر چاہو تو مسجد میں چلے جاؤ ۔ “ طخفہ کہتے ہیں : میں مسجد میں اوندھے منہ اپنے پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا کہ میرے پھیپھڑے میں تکلیف تھی ۔ تو اچانک میں نے پایا کہ کسی نے مجھے اپنے پاؤں سے حرکت دی ہے اور کہہ رہا ہے ۔ ” اس طرح سے سونا اﷲ تعالیٰ کو ناپسند ہے ۔ “ کہتے ہیں : میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ ﷺ تھے ۔
وضاحت: ۱؎ : حیس ایک عربی کھانا ہے جو کھجور، ستو، پنیر اور گھی سے بنتا ہے۔