You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عُثْمَانَ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ حِينَ حَصَرُوهُ فَقَالَ أَنْشُدُ بِاللَّهِ رَجُلًا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ الْجَبَلِ حِينَ اهْتَزَّ فَرَكَلَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ اسْكُنْ فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدَانِ وَأَنَا مَعَهُ فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ ثُمَّ قَالَ أَنْشُدُ بِاللَّهِ رَجُلًا شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَيْعَةِ الرِّضْوَانِ يَقُولُ هَذِهِ يَدُ اللَّهِ وَهَذِهِ يَدُ عُثْمَانَ فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ ثُمَّ قَالَ أَنْشُدُ بِاللَّهِ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ جَيْشِ الْعُسْرَةِ يَقُولُ مَنْ يُنْفِقُ نَفَقَةً مُتَقَبَّلَةً فَجَهَّزْتُ نِصْفَ الْجَيْشِ مِنْ مَالِي فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ ثُمَّ قَالَ أَنْشُدُ بِاللَّهِ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ يَزِيدُ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ فَاشْتَرَيْتُهُ مِنْ مَالِي فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ ثُمَّ قَالَ أَنْشُدُ بِاللَّهِ رَجُلًا شَهِدَ رُومَةَ تُبَاعُ فَاشْتَرَيْتُهَا مِنْ مَالِي فَأَبَحْتُهَا لِابْنِ السَّبِيلِ فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ
It was narrated from Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman that 'Uthman looked out over them when they besieged him and said: By Allah, I adjure a man who heard the Messenger of Allah, on the day when the mountain shook with him, and he kicked it with his foot and said: 'Be still, for there is no one upon you but a Prophet or a Siddiq or two martyrs,' and I was with him. Some men responded and affirmed that. Then he said: By Allah, I adjure a man who witnessed the Messenger of Allah, on the day of Bai'at Al-Ridwan, say: 'This is the Hand of Allah and this is the hand of 'Uthman.' Some men responded and affirmed that. He said: By Allah, I adjure a man who heard the Messenger of Allah say, on the day of the army of Al-'Usrah (i.e. Tabuk): 'Who will spend and it will be accepted?' And I equipped half of the army from my own wealth. Some men responded and affirmed that. Then he said: By Allah, I adjure a man who heard the Messenger of Allah say: 'Who will add to this Masjid in return for a house in Paradise,' and I bought it with my own wealth. Some men responded and affirmed that. Then he said: By Allah, I adjure a man who witness Rumah being sold, and I bought it from my own wealth and allowed wayfarers to use it. Some men responded and affirmed that.
حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ جب باغیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ (کے گھر) کا محاصرہ کرلیا اور انہیں (باہر نکلنے سے روک دیا) تو آپ نے ایک دفعہ دیوار کے اوپر سے انہیں جھانکا اور فرمایا: میں اس شخص سے گواہی کا مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہﷺ کو پہاڑ والے دن جب اس نے حرکت کی تھی اور آپ نے اس پر اپنا پاؤں مارا تھا‘ یہ فرماتے سنا ہے کہ ’’اے پہاڑ! سکون سے رہ۔ (اس وقت) تجھ پر نبی‘ صدیق اور دو شہیددوں کے علاوہ کوئی نہیں۔‘‘ اس وقت میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔ بہت سے حاضرین نے اس کی گواہی دی۔ پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اللہ کی قسم دے کر اس شخص سے گواہی کا مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہﷺکو بیعت الرضوان کے دن فرماتے سنا ہے: ’’یہ اللہ کا ہاتھ ہے۔ اور یہ عثمان کا۔‘‘ بہت سے لوگوں نے اس کی بھی گواہی دی‘ پھر فرمانے لگے: میں اللہ کی قسم دے کر اس شحص سے گواہی کا مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہﷺ کو تنگی والے لشکر کے دن یہ فرماتے سنا ہے: آج کون شخص خرچ کرے گا جو یقینا قبول ہوگا؟‘‘ تو میں نے اپنے مال سے نصف لشکر کو سازوسامان مہیا کیا۔ اس بات کی بھی بہت سے لوگوں نے گواہی دی‘ پھر حضرت عثمان نے فرمایا: میں اللہ کی قسم دیتا ہوں اس شخص کو جس نے سنا رسول اللہﷺ سے‘ آپ فرماتے تھے: ’’کون شخص ہے ایسا جو بڑھادے اس مسجد (نبوی) کو جنت کے گھر کے بدلے میں؟‘‘ پھر میں نے اس زمین کو اپنے مال سے خرید لیا۔ چنانچہ ان لوگوں نے اس کی بھی گواہی دی‘ پھر فرمایا: میں اللہ کی قسم دے کر اس شخص سے گواہی کا مطالبہ کرتا ہوں جس نے بئررومہ کی فروخت کا واقعہ دیکھا ہے۔ میں نے اسے اپنے مال سے خرید کر مسافروں کے لیے وقف کیا۔ بہت سے لوگوں نے اس کی گواہی دی۔
وضاحت: ۱؎ : یہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اللہ کا ہاتھ“ جو ارشاد فرمایا ہے تو اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الفتح کی آیت (۱۵) کی طرف اشارہ فرما رہے تھے : اللہ عزوجل نے فرمایا ہے : «إن الذين يبايعونك إنما يبايعون الله يد الله فوق أيديهم» ” بلاشبہ جو لوگ اے ہمارے نبی ! (حدیبیہ میں) بیعت کر رہے تھے وہ گویا اللہ رب العزت سے بیعت کر رہے تھے، اللہ عزوجل کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر تھا “ (الفتح : 10)۔