You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: لَمَّا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى بَيْنَ بَنِي هَاشِمٍ، وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَتَيْتُهُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ بَنُو هَاشِمٍ لَا نُنْكِرُ فَضْلَهُمْ لِمَكَانِكَ الَّذِي جَعَلَكَ اللَّهُ بِهِ مِنْهُمْ، أَرَأَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَعْطَيْتَهُمْ، وَمَنَعْتَنَا، فَإِنَّمَا نَحْنُ وَهُمْ مِنْكَ بِمَنْزِلَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُمْ لَمْ يُفَارِقُونِي فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ، وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْءٌ وَاحِدٌ»، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ
It was narrated that Jubair bin Mut'im said: When the Messenger of Allah distributed the share for his relatives to Banu Hashim and BanuA-Muttalib, I came to himwith 'Uthman bin 'Affan and we said: 'O Messenger of Allah, no one denies the virtue of Banu Hashim because of the relationship between you and them. But how come you have given (a share) to Banu Al-Muttalib and not to us? They and we share the same degree of relationship to you. 'The Messenger of Allah said: They did not abandon me during the Jahiliyyah or in Islam. Banu Hashim and Banu Al-Muttalib are the same thing, and he interlaced his fingers.
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ نے قرابت داری کا حصہ بنوہاشم اور بنو مطلب میں تقسیم فرما دیا تو میں اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بنو ہاشم کی فضیلت کا تو ہم انکار نہیں کرتے کیونکہ وہ آپ کا خاندان ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان میں سے بنایا ہے لیکن بنو مطلب کو آپ نے دیا اور ہمیں نہیں دیا، حالانکہ درحقیقت آپ سے ہمارا اور ان کا تعلق ایک جیسا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’وہ دور جاہلیت میں بھی مجھ سے جدا نہیں رہے اور اسلام میں بھی ہمارے ساتھ رہے، لہٰذا بنوہاشم اور بنو مطلب ایک چیز ہیں۔‘‘ (یہ فرماتے ہوئے) آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسایا۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ