You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ ثُمَّ قَالَ مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَنَسَكَ نُسُكَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُكَ وَمَنْ نَسَكَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَتِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ نَسَكْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَعَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ فَأَكَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَهْلِي وَجِيرَانِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ قَالَ فَإِنَّ عِنْدِي عَنَاقًا جَذَعَةً خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَهَلْ تُجْزِئُ عَنِّي قَالَ نَعَمْ وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ
It was narrated that Al-Bara bin 'Azib said: The Messenger of Allah addressed us on the Day of Sacrifice and said: 'whoever prays as we pray nand offers the sacrtifice as we do, has done the rituals properly. Whoever offered the sacrifice before the prayer, that is just a sheep for meat. Abu Burdah said: 'O Messengers of Allah, by Allah, I offered my sacrifice before I went out to pray. I knew that this day is a day of eating and drinking, so I hastened to eat and to feed my family and my neighbors.' The Messenger of Allah said: 'The Messenger of Allah said; 'That was just a sheep for meat.' He said: 'I have a Jadh'ah she-goat that is better than two sheep for meat; will it suffice for me (as a sacrifice)?' He said: 'Yes, but it will never suff8ice for anyone after you. ' (Sahih )
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی والے دن نماز عید کے بعد ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا:’’جوشخص ہم جیسی نماز پڑھتا ہے اور ہم جیسی قربانی کرتی ہے، اس نے تو صحیح قربانی کی اور جس نے جیسی قربانی کرتا ہے، اس تو صحیح قربانی کی اور جس نے نماز پڑھنے سے پہلے ہی قربانی کر دی تو وہ گوشت والی بکری ہے(وہ صرف گوشت کے لیے ذبح کیا گیا جانور متصور ہو گا۔ قربانی نہیں ہو گی)۔‘‘ حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں نے تو نماز کے لیے آنے سے پہلے قربانی ذبح کر دی تھی۔ میں نے سمجھا کہ یہ سارا دن ہی کھانے پینے کے لیے، اس لیے میں نے جلد بازی کی۔ خود بھی گوشت کھایا اور گھر والوں اور پڑوسیوں کو بھی کھلایا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ یہ تو گوشت والی بکری ہو گئی(قربانی نہیں ہوئی)۔‘‘ انھوں نے عرض کی: میرے پاس ایک جذعہ بکری ہے جو گوشت کے لحاظ سے دو بکریوں سے بھی بہتر ہے تو کیا وہ مجھ سے کفایت کر جائے گی؟ آپ نے فرمایا:’’ہاں۔ لیکن وہ تیرے علاوہ کسی اور سے کفایت نہیں کرے گی۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : اس کے لیے قربانی کا ثواب نہیں۔