You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خِيَرَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ يَعْنِي ابْنَ الْعَلَاءِ الْكُوفِيَّ قَالَ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ صَفْوَانُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ وَرِدَاؤُهُ تَحْتَهُ فَسُرِقَ فَقَامَ وَقَدْ ذَهَبَ الرَّجُلُ فَأَدْرَكَهُ فَأَخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ قَالَ صَفْوَانُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا بَلَغَ رِدَائِي أَنْ يُقْطَعَ فِيهِ رَجُلٌ قَالَ هَلَّا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ أَشْعَثُ ضَعِيفٌ
It narrated that Ibn 'Abbas said: Safwina was slleping in the Masjid with his Rida' beneath him, and it was stolen. He got up, and the man had gone, but he caught up with him, and took him to the prophet, who ordered that his hand be cut off. Safwan said; 'O Messenger of Allah, my Rida 'is not worth cutting off a man's hand for. 'He said 'Why did you not say that before you brought him to me
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: حضرت صفوان مسجد میں سوئے ہوئے تھے جبکہ ان کی چادر ان کے ( سرکے) نیچے تھی ۔ وہ چرا لی گئی ۔ ان کو جاگ آئی تو چور جاچکا تھا ۔ انہوں نے بھاگ کر اسے پکڑ لیا اور نبی اکرمﷺ کے پاس لے آئے۔ آپ نے چور کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا ۔ صفوان نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میری چادر اتنی قیمتی تو نہیں کہ اس کی بنا پر کسی آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا جائے ؟ آپ نے فرمایا :’’ یہ بات اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ سوچی ۔‘‘ابو عبدالرحمن ( امام نسائی رحمہ اللہ) نے فرمایا : ( اس روایت کا راوی) اشعث ضعیف ہے ۔ ( مقصد یہ ہے کہ حضرت ابن عباس کا ذکر اس روایت میں صحیح نہیں)
وضاحت: ۱؎ : یہ ان کا اپنا ظن و گمان تھا ورنہ چادر کی قیمت چوری کے نصاب کی حد سے متجاوز تھی۔