You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ ظُهَيْرٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا رَافِقًا فَقُلْتُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ حَقٌّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَصْنَعُونَ بِمَحَاقِلِكُمْ قُلْنَا نُؤَاجِرُهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالْأَوْسُقِ مِنْ الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ فَقَالَ فَلَا تَفْعَلُوا ازْرَعُوهَا أَوْ أَزْرِعُوهَا
Rafi'bin Khadi'j narrated that his paternal uncle Zuhair said: “The Messenger of Allah (ﷺ) forbade us from doing something that was convenient for us.” I said: “What the Messenger of Allah (ﷺ) said is true.” He said that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “What do you with your farms?” We said: “We rent them out for one third or one quarter of their yield, and a certain amount of wheat and barley.” He said: “Do not do that; cultivate them or let others cultivate them.”
حضرت ابو نجاشی (عطا بن صہیب انصاری ؓ) سے روایت ہے، انہوں نے حضرت رافع بن خدیج ؓ کو اپنے چچا حضرت ظہیر (بن رافع بن عدی انصاری ؓ) سے روایت کرتے سنا کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فر دیا جس میں ہمارے لیے آسانی تھی۔ میں نے کہا: جو کچھ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، وہی درست ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے کھیتوں کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ ہم نے کہا: ہم انہیں (پیداوار کے) تیسرے حصے یا چوتھے حصے کے عوض یا گندم اور جو کے چند وسق (مقررہ مقدار) کے عوض کرائے پر دی دیتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسے نہ کیا کرو، خود کاشت کرو یا کسی کو کاشت کے لیے دے دو۔
«صحیح البخاری/الحرث ۱۸ (۲۳۳۹)، صحیح مسلم/البیوع ۱۸ (۵۴۸)، سنن النسائی/الأیمان المزراعة ۲ (۳۹۵۵)،(تحفة الأشراف:۵۰۲۹)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/کراء الأرض ۱ (۳)