You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَأَهْلُ الشَّامِ مِنْ الْجُحْفَةِ وَأَهْلُ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَمَّا هَذِهِ الثَّلَاثَةُ فَقَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَيُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “The people of Al-Madinah should begin the Talbiyah from Dhul- Hulaifah, the people of Sham from Juhfah, and the people of Najd from Qarn.” ‘Abdullah said: “As for these three, I heard them from the Messenger of Allah (ﷺ). And it reached me that the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘And the people of Yemen should enter Ihram from Yalamlam.’”
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ‘رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’مدینے والے ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں ‘شام والے جحفہ سے اور نجد والے قرن المنازل سے ۔‘‘ حضرت عبداللہ ؓ نے فرمایا:یہ تین میں نے نبیﷺ سےسنے ہیں اور مجھے خبر ملی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا :’’اور یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔‘‘
میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حاجی یا معتمر کو احرام باندھنا اور تلبیہ پکارنا ضروری ہوتا ہے، البتہ حاجی یا معتمر مکہ میں یا میقات کے اندر رہ رہا ہو تو اس کے لیے گھر سے نکلتے وقت احرام باندھ لینا ہی کافی ہے میقات پر جانا ضروری نہیں۔ اور یلملم ایک پہاڑی ہے جو مکہ سے دو منزل پر ہے، برصغیر (ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش) سے بحری جہاز سے آنے والے لوگ اس کے «محاذاۃ» سے احرام باندھتے اورتلبیہ پکارتے ہیں