You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَمُهَلُّ أَهْلِ الشَّامِ مِنْ الْجُحْفَةِ وَمُهَلُّ أَهْلِ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ وَمُهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ وَمُهَلُّ أَهْلِ الْمَشْرِقِ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ ثُمَّ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ لِلْأُفُقِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ
It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah (ﷺ) addressed us and said: ‘The Talbiyah of the people of Al-Madinah begins at Dhul-Hulaifah. The Talbiyah of the people of Sham begins at Juhfah. The Talbiyah of the people of Yemen begins at Yalamlam. The Talbiyah of the people of Najd begins at Qarn. The Talbiyah of the people of the east begins at Dhat ‘Irq.’ Then he turned to face the (eastern) horizon and said: ‘O Allah, make their hearts steadfast.’”
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘انھوں نے کہا :رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا :’’مدینے والوں کے لیے احرام کی جگہ ذوالحلیفہ ہے۔شام والوں کے لیے احرام کی جگہ جحفہ ہے۔یمن والوں کے لیے احرام کی جگہ یلملم ہے۔یمن والوں کے لیے احرام کی جگہ قرن ہے۔مشرق والوں کے لیے احرام کی جگہ عرق ہے۔‘‘اس کے بعد آپ نے(مشرق کے)افق کی طرف چہرہ کر کے فرمایا:’’اے اللہ!ان کے دلوں کو (دین کی طرف)متوجہ کر دے۔‘‘
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں مشرق کی طرف کفر کا غلبہ تھا، اس وجہ سے وہاں کے لوگوں کے لیے دعا کی، اللہ تعالیٰ نے مشرق والوں کو مسلمان کر دیا، کروڑوں مسلمان ہندوستان میں گزرے جو مکہ سے مشرق کی جانب ہے، بعض کہتے ہیں کہ دوسری حدیث میں ہے کہ مشرق سے فتنہ نمودار ہو گا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے ہدایت کی دعا کی۔