You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَفِينَةُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ رَجُلًا، أَضَافَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: لَوْ دَعَوْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَكَلَ مَعَنَا، فَدَعَوْهُ فَجَاءَ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى عِضَادَتَيِ الْبَابِ، فَرَأَى قِرَامًا فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَرَجَعَ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ: الْحَقْ، فَقُلْ لَهُ: مَا رَجَعَكَ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ لِي أَنْ أَدْخُلَ بَيْتًا مُزَوَّقًا»
Safinah, Abu ‘Abdur-Rahman, narrated that a man visited ‘Ali bin Abu Talib and he made some food for him.* Fatimah said: “Why don’t we invite the Prophet (ﷺ) to eat with us?” So they invited him and he came. He put his hand on the doorpost of the house and saw a thin curtain in the corner of the house, so he went back. Fatimah said to ‘Ali: “Go and catch up with him, and ask him: ‘What made you go back, O Messenger of Allah?” He said: “I do not enter a well-decorated house.”
حضرت ابو عبد الرحمان سفینہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت علی ؓ کی دعوت کی۔اس نے ان کے لیے کھانا تیار کیا۔سیدہ فاطمہ ؓ نے فرمایا:کاش ہم نبیﷺکی بھی دعوت کرتے اور آپ ہمارے ساتھ کھانا کھاتے۔(اس تجویز کے مطابق )انھوں نے نبیﷺ کی دعوت کی۔آپ تشریف لائے اور اپنا ہاتھ دروازے کی چوکھٹ پر رکھا۔آپ کو گھر میں ایک طرف باریک پردہ نظر آیا تو آپ واپس لوٹ گئے۔حضرت فاطمہ ؓا نے حضرت علی ؓ سے کہا :جلدی سے جائیے اور رسول اللہﷺ سے عرض کیجیے:اے اللہ کے رسول!آپ واپس کیوں تشریف لے گئے؟(حضرت علی کے دریافت کرنے پر)نبیﷺ نے فرمایا:’’مزین گھر میں داخل ہونا میری شان کے لائق نہیں۔‘‘
حدیث میں «مزوق» کا لفظ آیا ہے یعنی آرائش و تزیین، بعضوں نے کہا کہ «مزوق» کے معنی یہ ہیں کہ سونا چڑھا ہوا، یعنی جس گھر کی چھت یا دیوار پر طلائی نقرئی کام ہو یا قیمتی پردے لٹکے ہوں۔