You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَ فِتْيَةٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ فَلَمَّا رَآهُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ وَتَغَيَّرَ لَوْنُهُ قَالَ فَقُلْتُ مَا نَزَالُ نَرَى فِي وَجْهِكَ شَيْئًا نَكْرَهُهُ فَقَالَ إِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ اخْتَارَ اللَّهُ لَنَا الْآخِرَةَ عَلَى الدُّنْيَا وَإِنَّ أَهْلَ بَيْتِي سَيَلْقَوْنَ بَعْدِي بَلَاءً وَتَشْرِيدًا وَتَطْرِيدًا حَتَّى يَأْتِيَ قَوْمٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ مَعَهُمْ رَايَاتٌ سُودٌ فَيَسْأَلُونَ الْخَيْرَ فَلَا يُعْطَوْنَهُ فَيُقَاتِلُونَ فَيُنْصَرُونَ فَيُعْطَوْنَ مَا سَأَلُوا فَلَا يَقْبَلُونَهُ حَتَّى يَدْفَعُوهَا إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فَيَمْلَؤُهَا قِسْطًا كَمَا مَلَئُوهَا جَوْرًا فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَأْتِهِمْ وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الثَّلْجِ
It was narrated that 'Abdullah said: While we were with the Messenger of Allah (ﷺ), some youngsters from Banu Hashim came along. When the Prophet (ﷺ) saw them, his eyes filled with tears and his color changed. I said: 'We still see something in your face that we do not like (to see).' He said: 'We are members of a Household for whom Allah has chosen the Hereafter over this world. The people of my Household will face calamity, expulsion and exile after I am gone, until some people will come from the east carrying black banners. They will ask for something good but will not be given it. Then they will fight and will be victorious, then they will be given what they wanted, but they will not accept it and will give leadership to a man from my family. Then they will fill it with justice just as it was filled with injustice. Whoever among you lives to see that, let him go to them even if he has to crawl over snow.'
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا : ہم لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ بنوہاشم کے کچھ جوان آگئے ۔ جب نبی ﷺ نے انھیں دیکھا تو آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور (چہرہ مبارک کا)رنگ تبدیل ہوگیا۔ میں نے عرض کیا: ہمیں آپ کے چہرہ مبارک پر کچھ ایسے آثار نظر آئے ہیں جو ہمیں پسند نہیں ۔ (ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو غمگین دیکھیں۔) نبی ﷺ نے فرمایا :‘‘ ہم اس گھرانے کے افراد ہیں (جن کی یہ شان ہے)اللہ نے ہمارے لئے دنیا کی بجائے آخرت کو پسند فرمالیا ہے۔ میرے گھر والوں کو میرے بعد مصیبتوں ، دربدری اور وطن سے اخراج کاسامنا کرناپڑے گا حتی کہ مشرق سے کچھ لوگ آئیں گے ان کے پاس سیاہ جھنڈے ہوں گے ۔ اور وہ اچھی چیز مانگیں گے توانہیں نہیں دی جائے گی۔پھر وہ جنگ کریں گے توان کی مدد کی جائے گی (اور فتح حاصل ہوگی۔) تب جو کچھ انہوں نےمانگا تھا انھیں پیش کیاجائے گالیکن وہ قبول نہیں کریں گے حتی کہ وہ اس (حکومتی انتظام )کو میرے اہل بیت کے ایک آدمی کودیں گے ، چنانچہ وہ زمین کو انصاف سے اس طرح بھر دے گا جس طرح لوگوں نے اسے ظلم سے بھررکھا تھا ۔ تم میں سے جوان حالات کو پالے، اسے چاہیے کہ اس (مہدی )کے پاس آئے اگرچہ برف پر پھسل کرآنا پڑے ’’۔
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۹۴۶۲، ومصباح الزجاجة:۱۴۴۱)