You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام، أن ابن جريج، أخبرهم ح، وحدثني إسحاق، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن جريج، أخبرني عبد الكريم، أن مقسما، مولى عبد الله بن الحارث أخبره أن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ أخبره {لا يستوي القاعدون من المؤمنين} عن بدر والخارجون إلى بدر.
Narrated Ibn `Abbas: Not equal are those believers who sat (at home) and did not join the Badr battle and those who joined the Badr battle.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ( دوسری سند ) امام بخاری نے کہا اور مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبدالرزاق نے خبر دی ، کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی ، کہا ہم کو عبد الکریم جرزی نے خبر دی ، انہیں عبداللہ بن حارث کے غلام مقسم نے خبر دی اور انہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ ” لایستوی القاعدون من المومنین “ سے اشارہ ہے ان لوگوں کی طرف جو بدر میں شریک تھے اور جنہوں نے بلا کسی عذر کے بدر کی لڑائی میں شرکت نہیں کی تھی ، وہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے ۔
یہ شان نزول کے اعتبار سے ہے ورنہ حکم عام ہے جو ہمیشہ کے لیے ہے۔