You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ لِي جَارِيَةً أَطُوفُ عَلَيْهَا، وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ؟!، فَقَالَ: >اعْزِلْ عَنْهَا إِنْ شِئْتَ, فَإِنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا<، قَالَ: فَلَبِثَ الرَّجُلُ، ثُمَّ أَتَاهُ، فَقَالَ: إِنَّ الْجَارِيَةَ قَدْ حَمَلَتْ، قَالَ: قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا.
Jabir said “A man from the Ansar came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and said “I have a slave girl and I have intercourse with her. But I dislike her to conceive. He replied “Withdraw your penis from her if you wish for what is decreed for her will come to her. ” After a time the man came to him and said “The girl has become pregnant”. He said “I told you that what was decreed for her would come to her. ”
سیدنا جابر ؓ کا بیان ہے کہ ایک انصاری رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا : میری ایک لونڈی ہے ، میں اس سے صحبت کرتا ہوں اور اس کا حاملہ ہونا مجھے پسند نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر چاہو تو عزل کر لیا کرو ، جو اس کے مقدر میں ہے وہ تو آ کر رہے گا ۔ “ بیان کیا کہ کچھ دن گزرے ، پھر وہ آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا اور بتایا کہ لونڈی حاملہ ہو گئی ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” میں نے تمہیں کہا تھا کہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ آ کر رہے گا ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النکاح ۲۲ (۱۴۳۹)، (تحفة الأشراف: ۲۷۱۹)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/المقدمة ۱۰ (۸۹)، مسند احمد (۳/۳۱۲، ۳۸۶) (صحیح)