You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَامِرٍ وَجَدَّهُ أُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ ثُمَّ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ أُخْرَى فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلُكَ الْأُولَى وَالْأُخْرَى وَجَبَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَلَائِكَةُ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي السَّمَاءِ وَأَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ
It was narrated that Abu Hurairah said: A funeral passed by the Prophet and they praised (the deceased). The Prophet said: 'It is granted.' Then another funeral passed by and they criticized (the deceased). The Prophet said: 'It is granted.' They said: 'O Messenger of Allah, you said in both cases, 'It is granted?' The Prophet said: 'The angels are the witnesses of Allah in heaven, and you are the witnesses of Allah on Earth. '
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ لے کر گزرے۔ حاضرین نے اس کی اچھی تعریف کی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: ’’واجب ہوگئی۔‘‘ پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے۔ حاضرین نے اس کی برائی بیان کی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’واجب ہوگئی۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے پہلے جنازے کے بارے میں بھی فرمایا: ’’واجب ہوگئی۔‘‘ اور دوسرے جنازے کے بارے میں بھی فرمایا: ’’واجب ہوگئی‘‘ (کیا مطلب ہے؟) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فرشتے آسمان میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہیں اور تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔‘‘
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز ۸۰ (۳۲۳۳)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز ۲۰ (۱۴۹۲)، (تحفة الأشراف: ۱۳۵۳۸)، مسند احمد ۲/۴۶۶، ۴۷۰