You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
زہیر بن حرب اور ابو بکر بن نضر نے کہا: ہمیں ہاشم بن قاسم نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ورقا ء بن عمر یشکری نے حدیث سنائی ،انھوں نے کہا: میں نے عبید اللہ بن ابی یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہو ئے سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر (انسانوں سے) خالی علاقے میں تشریف لے گئے میں نے (اس دورا ن میں) آپ کے لیے وضوکا پا نی رکھ دیا۔ جب آپ آئے تو آپ نے پو چھا: یہ پانی کس نے رکھا ہے۔؟۔۔۔زہیر کی روایت میں ہے ۔لوگوں نے کہا: اور ابوبکر کی روایت میں ہے ۔میں نے کہا۔۔۔ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۔آپ نے فر ما یا : اے اللہ !اسے دین کا گہرا فہم عطا کر ۔
Ibn 'Abbas reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to privy and I placed for him water for ablution, When he came out he said: Who placed it here? And in a version of Zuhair they (the Companions) said, and in the version of Abu Bakr (the words are): I said: It is Ibn 'Abbas (who has done that), whereupon he (the Holy Prophet) said: May Allah grant him deep understanding of religion.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 40
📘 احادیث کی کل تعداد: 4,341